۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ ناظر عباس تقوی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ وہ پُر امن لوگ جو اپنے حقوق کے لئے مارچ میں شریک تھے اُن پر اس طرح فائرنگ کرنا لاقانونیت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے عمران خان کے آزادی مارچ میں فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دی جائے اس وقت ملک کو لاقانونیت کی طرف لے جایا جارہا ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ہوش و امن کے ساتھ اس لاقانونیت اور دہشت گردی پھیلانے والے شازشی عناصر پر نظر رکھیں عوام کے سامنے حقائق لائیں جائیں کے اس واقعے میں کون ملوث ہے یہ واقعہ پاکستان کے لئے ایک بڑا سا نحہ ہے احتجاج کرنا ہر جماعت کا آئینی و جمہوری حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پُر امن لوگ جو اپنے حقوق کے لئے مارچ میں شر یک تھے اُن کے اوپر اس طر ح فائر نگ کرنا لاقانو نیت ہے اس واقعے کی تحقیقات کر کے حقائق منظر عام پر لائیں جائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .